اداکار و شاعر اطہر شاہ خان جیدی کی چھٹی برسی 10مئی کو منائی جائے گی
لاہور(شوبزڈیسک)معروف مزاح نگار، اداکار و شاعر اطہر شاہ خان جیدی کی چھٹی برسی 10 مئی کو منائی جائے گی۔
اطہر شاہ خان 1943ء میں رام پور میں پیدا ہوئے وہ اپنے تخلیق کردہ مزاحیہ کردار ‘‘جیدی’’ سے پہچانے جاتے ہیں۔ اطہر شاہ خان نے ٹیلی وژن اور سٹیج پر بطور نگار اپنے تخلیقی کام کا آغاز کیا۔ ان کے تحریر کردہ مزاحیہ ڈراموں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی ا،طہر شاہ خان کے معروف ڈارمہ سیریلز میں انتظار فرمائیے ، ہیلو ہیلو اور ہائے جیدی شامل ہیں۔ کئی فلموں میں بھی اداکاری جوہر دکھائے۔