کپیل شرما کا پاکستانی کامیڈین امان اللہ کو خراج عقیدت

کپیل شرما کا پاکستانی کامیڈین امان اللہ کو خراج عقیدت

ممبئی (آئی این پی) بھارت کے مشہور کامیڈین اور اداکار کپیل شرما نے اپنے حالیہ شو میں پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین امان اللہ خان کو یاد کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے اپنے نیٹ فلکس شو کے دوران بتایا کہ ایک بار لیجنڈری کامیڈین نے ان سے ایک بہت گہری بات کہی تھی۔کپیل شرما کے بقول امان اللہ خان نے ان سے کہا تھا کہ مقابلے تو عام طور پر ہیروز اور ہیروئنز کے درمیان ہوتے ہیں، چاہے وہ کپڑوں کا معاملہ ہویا پرفارمنس کا، لیکن ہنسانے والوں کے درمیان کیسا مقابلہ۔ ہم کامیڈین ایک بہت ہی نیک کام کر رہے ہیں۔ ہم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں اور ہمیں ہمیشہ اسی مقصد پر توجہ دینی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں