مائیکل جیکسن موت کے بعد بھی سٹریمنگ پر نمبر 1آرٹسٹ

مائیکل جیکسن موت کے بعد بھی سٹریمنگ پر نمبر 1آرٹسٹ

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)کنگ آف پاپ آنجہانی مائیکل جیکسن اپنی موت کے 17 سال بعد سٹریمنگ پر دنیا کے نمبر 1 آرٹسٹ بن گئے ۔

وہ جسمانی طور پر نہ ہونے کے باوجود میوزک چارٹس پر راج کر رہے ہیں، کیونکہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم مائیکل نے نہ صرف باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی بلکہ ان کے 70 اور 80 کی دہائی کے گانوں کو بھی دوبارہ مقبول بنا دیا ہے ۔ فلم کی ریلیز کے بعد گزشتہ ہفتے سے ان کے مشہور گانے دوبارہ سٹریمنگ چارٹس پر اوپر آنا شروع ہو گئے ، مئی کی تازہ ترین رینکنگ میں مائیکل جیکسن 11157 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ وہ دوسرے نمبر پر آنیوالے جسٹن بیبر سے تقریباً 5000 پوائنٹس کی برتری رکھتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر کے پاپ گروپ بوائز بینڈ ہے ، جو کافی پیچھے ہے اور اس کے پوائنٹس صرف 4397 ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں