ہر طرف سے الزامات سہتا ہوں:دلجیت دوسانجھ
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کے عالمی شہرت یافتہ پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے کینیڈا ٹور کے دوران پیش آنے والے سیاسی تنازعات، خالصتان سے متعلق نعروں اور۔۔۔
مسلسل تنقید پر پہلی بار کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں، مختلف الزامات ان کا پیچھا کرتے ہیں، لیکن اس سب کے باوجود وہ خود کو درست راستے پر سمجھتے ہیں۔ دلجیت نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ بعض اوقات انہیں خود بھی سمجھ نہیں آتا کہ وہ کہاں جائیں، تاہم وہ اپنے سفر کو محبت، ثقافت اور فن کے ذریعے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔