ذاتی باتیں شوہروں کیساتھ شیئر نہ کریں : فضیلہ قاضی
کراچی(این این آئی)سینئر پاکستانی اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ اپنی تمام ذاتی باتیں اپنے شوہروں کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
اداکارہ فضیلہ قاضی کے حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا، ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی تمام ذاتی باتیں اپنے شوہروں کے ساتھ شیئر نہ کریں، بعض اوقات مرد ان باتوں کو یاد رکھتے ہیں اور اختلاف کی صورت میں انہیں بطور طعنہ استعمال کرتے ہیں۔فضیلہ قاضی نے اپنی ذاتی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک موقع پر اپنے شوہر سے کچھ باتیں شیئر کیں، تاہم بعد میں انہی باتوں کو بحث کے دوران دہرایا گیا، اس تجربے کے بعد انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ہر بات شریکِ حیات کے ساتھ شیئر کرنا مناسب نہیں ہوتا۔