کبھی شراب نوشی کی عادی نہیں رہی:جھانوی کپور
ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے حال ہی میں اپنے بارے میں پھیلنے والی ان افواہوں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ وہ شراب کی عادی ہیں۔
ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران جھانوی کپور نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گی کہ میں عادی تھی یا میں شراب کا غلط استعمال کر رہی تھی، لیکن میں اکثر شراب پی رہی تھی اور یہ میری زندگی کے ایک بہت تکلیف دہ تجربے کے بعد ہوا۔ مجھے ایسا لگتا تھا جیسے مجھے بس نشے میں ہونا ہے ۔جھانوی نے مزید بتایا کہ وقت کے ساتھ انہیں اس کے اثرات کا احساس ہوا۔