شراب نوشی چھوڑنے سے میرا اعتماد بحال ہوا:ٹام ہالینڈ
لاس اینجلس(آئی این پی)برطانوی اداکار ٹام ہالینڈ نے شراب چھوڑنے کے فیصلے کو یادگار قدم قرار دے دیا اور اس فیصلے کی وجہ بھی بتا دی۔
ٹام ہالینڈ نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جنوری 2022 میں شراب پینا چھوڑ دی تھی۔انہوں نے کہا کہ شہرت کی وجہ سے زندگی میں مسلسل تنا آتا رہتا ہے ، اداکار ہونا اور بڑے اسٹیج پر زندگی گزارنا بہت مشکل ہو سکتا ہے اور شراب اس مشکل کو مزید بڑھا دیتی ہے ۔اداکار نے کہا کہ شراب نوشی چھوڑنے کے بعد میرا اعتماد بحال ہوا اور جذباتی استحکام آیا۔