پوڈکاسٹ میں سگریٹ نوشی شہزاد نواز تنقید کی زد میں
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار اور میزبان شہزاد نواز اپنے حالیہ رویے کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔ وہ ایک پوڈکاسٹ بھی ہوسٹ کر رہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ایک عمل کو غیر ذمے دارانہ قرار دے دیا ہے۔
ناظرین کی جانب سے اعتراض کیا جا رہا ہے کہ شہزاد نواز اکثر اپنے انٹرویوز کے دوران سگریٹ نوشی کرتے دکھائی دیتے ہیں یہ رویہ مثبت پیغام نہیں دیتا۔سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک عوامی شخصیت کو اس قسم کے عمل سے گریز کرنا چاہیے ۔