فیفا ورلڈ کپ کیلئے شکیرا کے نئے ترانے نے دھوم مچا دی
لندن(آئی این پی )عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا ایک بار پھر فیفا ورلڈ کپ کے میوزیکل سٹیج پر واپس آ گئیں ۔ انہوں نے ورلڈکپ 2026 کے لئے نیا آفیشل ترانہ ڈائے ڈائے جاری کر دیا۔
گانے کی ریلیز 14 مئی کو متوقع ہے جب کہ اس کے ٹیزر نے فٹبال کے شائقین میں تجسس بڑھا دیا ہے ۔ کولمبیا سے تعلق رکھنے والی شہرہ آفاق گلوکارہ شکیرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤ نٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں انہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل گانے ڈائے ڈائے کا ٹیزر شیئر کیا ہے ۔اس ترانے کی ویڈیو برازیل کے مشہور ماراسانا سٹیڈیم میں ریکارڈ کی گئی ہے ، جس میں شکیرا مختلف رقاصوں کے ہمراہ نظر آئیں جو مختلف قومی ٹیموں کی جرسیوں کے رنگوں میں ملبوس ہیں۔ ویڈیو کو صرف انسٹاگرام پر 2 کروڑ 70 لاکھ جب کہ ایکس پر تقریبا 10 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔