بھارتی گلوکارہ اندر کور نہر میں مردہ حالت میں پائی گئیں
لدھیانہ(شوبز ڈیسک)بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پنجابی گلوکارہ اندر کور مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔ اہلخانہ کے مطابق شادی سے انکار پر انہیں 6 روز قبل مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر اغوا کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ان کی لاش نہر نیلون سے برآمد ہوئی، جسے اہلخانہ نے شناخت کیا۔ گلوکارہ کے بھائی جوتندر سنگھ نے شبہ ظاہر کیا کہ بھلور کے رہائشی سکھوندر سنگھ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر انہیں اغواء کیا۔ خاندان کے مطابق سکھوندر سنگھ اندر کور سے شادی کرنا چاہتا تھا، تاہم گلوکارہ کی جانب سے رشتہ مسترد کیے جانے پر وہ رنجش رکھتا تھا۔