تنہائی سے متعلق بیان،سلمان خان کی وضاحتی ٹویٹ وائرل

تنہائی سے متعلق بیان،سلمان خان کی وضاحتی ٹویٹ وائرل

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے تنہائی سے متعلق اپنی ٹویٹ پر وضاحت پیش کردی۔

سلمان خان نے ایکس پر ٹویٹ کی جس میں انہوں نے لکھا میں اپنی بات نہیں کر رہا تھا، میں اکیلا کیسے ہو سکتا ہوں جب میرے پاس فیملی اور آپ جیسے مداح ہوں، اگر آپ سب کی دعاؤں کے باوجود بھی میں نے خود کو اکیلا کہا تو میں دنیا کا سب سے بڑا ناشکرا ہوں گا۔اداکار نے لکھا کبھی کبھی لوگوں کے ساتھ رہ کر پک جاتا ہوں، اسی لیے چاہتا ہوں کچھ وقت اکیلے گزاروں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں