شادی کیلئے صحیح انسان کا انتظار بہتر سمجھتی ہوں:سارہ علی خان

شادی کیلئے صحیح انسان کا انتظار  بہتر سمجھتی ہوں:سارہ علی خان

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا کہ میں صرف شادی کیلئے شادی کرنے پر یقین نہیں رکھتی، صحیح انسان کا انتظار کرنا بہتر سمجھتی ہوں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ علی خان نے کہا کہ انسان اپنے تجربات اور اردگرد دیکھے گئے حالات سے سیکھتا ہے ، میں نے دیکھا ہے کہ شادیاں ناکام بھی ہو سکتی ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ صحیح شخص کا انتظار کیا جائے ۔سارہ علی خان نے کہا ہے کہ ان تجربات نے مجھے سکھایا کہ صرف ایک پارٹنر ہونے کے لیے رشتے میں آنا ضروری نہیں، خود سے مطمئن اور خوش رہنا سب سے اہم چیز ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں