رومانوی کامیڈی فلمیں بالی ووڈ میں ناکام تجربہ :سیف خان
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے رومینٹک کامیڈی فلموں پر کہا ہے کہ یہ صنف اب ناظرین سے وہ تعلق قائم نہیں کر پا رہی جو ماضی میں کیا کرتی تھی اور موجودہ دور میں یہ ایک ناکام تجربہ محسوس ہوتی ہے۔
اداکار نے کہا کہ رومینٹک کامیڈی فلمیں میرے کیریئر کا اہم حصہ رہی ہیں، مگر وقت کے ساتھ ناظرین کی پسند بدل چکی ہے ۔سیف علی خان نے کہا کہ مجھے رومینٹک کامیڈی فلمیں کرنا بہت پسند تھا، لیکن اب لگتا ہے کہ یہ بھارتی سینما میں ایک عجیب سا مرحلہ تھا، جو شاید میرے ساتھ ہی شروع ہوا اور ختم بھی ہو گیا۔