سری لیلا اور تلک ورما کے تعلقات کی خبریں،والدہ کی تردید
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ سری لیلا کی والدہ ڈاکٹر سوارنالتا نے اپنی بیٹی اور کرکٹر تلک ورما کے درمیان تعلقات کی خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا۔
ڈاکٹر سوارنالتا نے کہا کہ ان افواہوں میں ذرہ برابر بھی سچائی نہیں اور یہ محض لوگوں کے تخیلات کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لیلا اس وقت اپنی فلموں اور امتحان کی تیاری پر مکمل توجہ دے رہی ہیں۔اس سے قبل سری لیلا کی ٹیم نے بھی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکارہ اور تلک ورما نہ کبھی ملے ہیں اور نہ ہی ان کے درمیان کوئی رابطہ ہوا ہے ۔