شکیرا ٹیکس فراڈ کیس سے بری، عدالت کا جرمانہ سود سمیت واپس کرنیکا حکم

شکیرا ٹیکس فراڈ کیس سے بری، عدالت کا جرمانہ سود سمیت واپس کرنیکا حکم

میڈرڈ(شوبز ڈیسک)ہسپانوی عدالت نے کولمبین گلوکارہ شکیرا کو ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری قرار دیتے ہوئے ان کے حق میں اہم فیصلہ سنا دیا ہے، جس کے بعد اس طویل قانونی تنازع کا اختتام ہو گیا ہے۔

سپین کی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ شکیرا کو پہلے ادا کیے گئے جرمانوں کی مد میں 6 کروڑ یورو سے زائد رقم سود سمیت واپس کی جائے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ شواہد کی بنیاد پر گلوکارہ پر عائد الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں