رونیت رائے نے مداحوں کو سائبر فراڈ سے خبردار کردیا
ممبئی (شوبزڈیسک ) بالی ووڈ اداکار رونیت رائے سائبر فراڈ کا شکار ہونے والے تازہ ترین سیلیبریٹی بن گئے۔
اداکار نے سوشل میڈیا پر اس دھوکہ دہی کو بے نقاب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بات میرے علم میں آئی ہے کہ کوئی میرا نام استعمال کر کے لوگوں، خاص طور پر لڑکیوں سے رابطہ کر رہا ہے اور پیسے مانگ رہا ہے ، رونیت نے ان گفتگو کے سکرین شاٹس بھی شیئر کیے ،انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بیوقوف بنانے اور ان کا فائدہ اٹھانے کیلئے سیلیبریٹیز کی شناخت استعمال کرنے والے افراد سے ہوشیار رہیں۔