کاکروچ جنتا پارٹی میں شمولیت کیلئے دھرو راٹھی کا بڑا مطالبہ پورا
ممبئی (شوبزڈیسک )کاکروچ جنتا پارٹی نے معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی کا بڑا مطالبہ پورا کردیا جس کے بعد اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ کیا دھرو راٹھی کاکروچ جنتا پارٹی کو جوائن کریں گے یا نہیں۔
دھرو راٹھی نے اپنے وی لاگ میں ‘نیٹ’ امتحان کے پرچہ لیک سکینڈل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ لاکھوں طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ وزیر تعلیم کے استعفے کو اپنے منشور کا حصہ بنائے ، اگر ایسا ہوا تو وہ بھی اس پارٹی کو جوائن کرینگے۔