علی رضا کے مداح کو دھکا دینے کے معاملے پر کنزی ہاشمی کا ردِعمل

علی رضا کے مداح کو دھکا دینے کے  معاملے پر کنزی ہاشمی کا ردِعمل

کراچی (آئی این پی)اداکار علی رضا کی تقریب کے دوران مداح کو دھکا دیتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ساتھی اداکارہ کنزی ہاشمی کا ردِعمل سامنے آ گیا۔

 اپنی انسٹا سٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ یہ تقریب مداحوں سے ملاقات کے لیے رکھی گئی تھی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ میرے یا کسی دوسری خاتون کے انتہائی قریب آ کر انہیں پریشان کرے ۔کنزی ہاشمی نے مزید لکھا کہ جس لمحے وہ آدمی میرے بہت قریب آیا اور مجھے بے چینی محسوس ہوئی تو علی رضا نے اس پر فورا اپنا ردِعمل دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں