بھارتی اداکار رام چرن کی اہلیہ 77ہزار کروڑ کی وارث

بھارتی اداکار رام چرن کی اہلیہ 77ہزار کروڑ کی وارث

ممبئی(آئی این پی )بھارتی اداکار رام چرن کی اہلیہ اپاسنا کامینینی ایک وسیع کاروباری سلطنت کی وارث ہیں جس کی مالیت تقریبا 77ہزار کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔رام چرن اور اپاسنا کی شادی کو 14 برس مکمل ہو چکے ہیں۔

اپاسنا کا تعلق بھارت کے معروف کامینینی خاندان سے ہے جو خاص طور پر صحت کے شعبے میں اپنی مضبوط کاروباری حیثیت رکھتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان میں وراثت اور مالی معاملات سے متعلق تنازعات سے بچنے کیلئے باقاعدہ تحریری خاندانی آئین موجود ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ خاندان میں مرد و خواتین کو برابر کے حقوق اور مواقع فراہم کیے جاتے ہیں جبکہ وراثت کی تقسیم بھی مساوی بنیادوں پر کی جاتی ہے ۔اپاسنا کے مطابق خاندان کے تمام افراد ان اصولوں کی پابندی کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں