آریانا نے وائٹ ہاؤس کو اپنی موسیقی کے استعمال سے روک دیا

آریانا نے وائٹ ہاؤس کو اپنی موسیقی کے استعمال سے روک دیا

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی پاپ گلوکارہ آریانہ گرانڈے نے وائٹ ہاؤس پر زور دیا ہے کہ ان کی موسیقی کو امیگریشن پالیسیوں کے فروغ کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

 یہ ردِعمل اس وقت سامنے آیا جب وائٹ ہاؤس نے ایک سوشل میڈیا ویڈیو میں ان کا مشہور گانا بائے استعمال کیا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سرحدی اہلکاروں کو افراد کو ہتھکڑیاں لگاتے اور حراستی مراکز منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے پس منظر میں آریانا گرانڈے کا 2024 کا گانا Bye چل رہا تھا، ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے آریانا گرانڈے نے سخت الفاظ میں لکھا کہ ان کی موسیقی کو اس قسم کے وحشیانہ، غیر انسانی اور قابلِ مذمت مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں