بھارتی گلوکار بادشاہ کی شادی کی تصدیق ہوگئی
ممبئی (این این آئی)بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی اداکارہ ایشا رِکھی نے بالآخر ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ اپنی شادی سے متعلق افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔
اداکارہ نے ایک رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے حقیقت واضح کر دی ہے ۔یہ انکشاف ایشا رِکھی نے انسٹاگرام پر آسک می اینی تھنگ سیشن کے دوران ایک مداح کے سوال کے جواب میں کیا۔ اداکارہ نے تمام چہ مگوئیوں کا جواب دیتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ جی ہاں، میری شادی ہو چکی ہے ۔