نمیر خان کے بھتیجے کے انتقال کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار نمیر خان کے بھتیجے کے انتقال کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔
حال ہی میں نمیر خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ننھے بھتیجے فارس کیساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تاہم، اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے ایک انتہائی افسوس ناک خبر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی کہ ان کے پیارے بھتیجے فارس کا انتقال ہو گیا ہے ۔ اس خبر نے مداحوں اور شوبز حلقوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا، بعد ازاں اداکار نے یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام سے ہٹا دی۔