بسیں نہیں، روزگار کراچی کا اصل مسئلہ ہے :ثانیہ سعید

 بسیں نہیں، روزگار کراچی کا  اصل مسئلہ ہے :ثانیہ سعید

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کراچی میں بڑھتی آبادی اور بے روزگاری کے مسئلے پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ٹرانسپورٹ منصوبوں سے شہر کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

شہریوں کو روزگار فراہم کرنا زیادہ ضروری ہے ۔کراچی میں ایک پریس ٹاک کے دوران ثانیہ سعید نے سوال اٹھایا کہ اگر میرے پاس نوکری ہی نہیں تو میں گرین بس میں بیٹھ کر کہاں جاؤں؟ کیا کبھی کسی نے سوچا ہے کہ اتنی بڑی آبادی اس شہر میں کیسے زندگی گزارے گی، جو اتنی زیادہ آبادی کے لیے بنایا ہی نہیں گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں