پروڈکشن ہاؤسز فنکاروں کو ادائیگی میں تاخیر کرتے ہیں:ہارون شاہد
لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں پروڈکشن ہاؤسز کے ہاتھوں ہونے والے فنکاروں کے مالی استحصال کو بے نقاب کر دیا۔
ہارون شاہد نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ یہ اب عام رواج بن گیا ہے کہ پروڈکشن ہاؤسز معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کریں۔گلوکار نے مزید بتایا کہ اس رجحان کی وجہ سے چھوٹے فنکار سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور کئی بار تو نامور اداکاروں کو بھی اپنا معاوضہ بار بار مانگنا پڑتا ہے ۔ موسیقی کا شعبہ تو ختم ہو رہا ہے ۔