سوہا علی خان نے اپنے صحتمند وزن اور سمارٹ لک کا راز بتا دیا
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے اپنا وزن نہ بڑھنے اور ہمیشہ سمارٹ نظر آنے کا آسان اور مؤثر طریقہ شیئر کر دیا۔
سوہا نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میں عام دنوں سمیت چھٹیوں کے دوران بھی فٹ رہنے کیلئے روزانہ تقریبا 15000 قدم چلنے کو معمول بناتی ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ عادت ناصرف وزن بڑھنے سے روکتی ہے بلکہ جسم کو صحت مند اور سفر کو زیادہ یادگار بنا دیتی ہے ۔اداکارہ نے کہا ہے کہ میں چھٹیوں کے دوران تفریحی مقامات تک جانے کے لیے زیادہ تر پیدل سفر کرتی ہوں۔