گووندا نے دیوداس اور تال میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

گووندا نے دیوداس اور تال میں  کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا نے مشہور فلم دیوداس اور تال کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے آفر کے باوجود کام سے انکار کیوں کیا۔

ایک انٹرویو میں گووندا کا کہنا تھا کہ تال میں کام سے اس لیے منع کیا کیونکہ فلم کا ٹائٹل انہیں پسند نہیں آیا تھا ۔فلم دیوداس میں کام کرنے سے انکار کی وجہ اداکار نے یہ بتائی کہ انہیں فلم دیوداس میں چنی لال کا کردار کی آفر ہوئی تھی میں اس وقت ٹاپ پر تھا اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ لوگ مجھے اس کردار میں پسند کریں گے بھی یا نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں