جب وی میٹ محبت کی کہانی نہیں تھی: ہدایتکار امتیاز علی
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار امتیاز علی نے اپنی مشہور فلم جب وی میٹ کے بارے میں حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اسے کبھی بھی روایتی محبت کی کہانی نہیں سمجھتا تھا۔
میرے نزدیک جب وی میٹ بنیادی طور پر دو ایسے لوگوں کی کہانی ہے جو اجنبی کے طور پر ملتے ہیں اور وقت کے ساتھ ایک دوسرے سے متاثر ہو کر ایک دوسرے جیسے بن جاتے ہیں۔واضح رہے کہ ‘جب وی میٹ’ 2007ء میں ریلیز ہونے والی ایک رومانوی کامیڈی ڈرامہ فلم تھی ۔