متعدد ووٹر کارڈ ، پرکاش راج کے ناقابل ضمانت وارنٹ

متعدد ووٹر کارڈ ، پرکاش راج کے ناقابل ضمانت وارنٹ

بنگلورو (آئی این پی) بھارتی فلموں کے اداکار پرکاش راج کیخلاف بنگلورو کی ایک عدالت نے متعدد ووٹر آئی ڈی کارڈ رکھنے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ، اطلاعات کیمطابق پرکاش راج عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔۔

بتایا جاتا ہے کہ کرناٹک کے مندروں کے لیے مشہور قصبے دھرمستھلا کے معاملے پر پریس سے گفتگو کے چند دن بعد ہی پرکاش راج مذکورہ بالا قانونی مشکل میں گھر گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو کی عدالت نے یہ وارنٹ اس وقت جاری کیے جب پرکاش راج نے بار بار جاری کیے گئے عدالتی سمن کا جواب نہیں دیا۔ واضح رہے پرکاش راج ماضی میں ان الزامات کی تردید کر چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف تامل ناڈو سے ووٹ ڈالتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں