ایک دہائی بعد اپنی فلمیں دیکھنے پر خود کو تھپڑ مارنے کا دل چاہا:اکشے کمار
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنے فلمی کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک وقت ایسا آیا ۔۔
جب مسلسل ایکشن فلمیں کرنے پر مجھے خود پر غصہ آنے لگا، جس کے بعد میں نے اپنی شبیہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے بتایا کہ 35 برس تک فلمی دنیا میں کامیابی سے کام کرنا ایک غیر معمولی بات ہے ، جب میں فلم انڈسٹری میں آیا تھا تو میرا مقصد صرف پیسہ کمانا تھا،ایک دہائی بعد جب میں نے اپنی فلمیں دیکھیں تو میرا دل چاہا کہ خود کو تھپڑ ماروں۔