بچوں سے زیادتی کی روک تھام کیلئے سخت سزائیں کافی نہیں:خاقان شاہنواز

 بچوں سے زیادتی کی روک تھام کیلئے سخت سزائیں کافی نہیں:خاقان شاہنواز

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار خاقان شاہنواز نے حالیہ منتہا کیس اور بچوں کے ساتھ پیش آنے والے دیگر زیادتی کے واقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک اہم بحث چھیڑ دی۔

انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو میں خاقان شاہنواز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے صرف سخت سزائیں کافی نہیں۔ خاقان شاہنواز کا کہنا ہے کہ توجہ صرف مجرموں کو سزا دینے تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ ایسے واقعات کی بنیادی وجوہات پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں