نریندر مودی سے متعلق سنیل شیٹی کے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا بڑا مداح ہوں۔
میں اپنے ملک سے جتنی محبت کرتا ہوں، اتنی ہی اس شخص سے بھی کرتا ہوں، ان میں ایک خاص کشش ہے ۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ میری 15 ماہ کی پوتی، جسے ایک مرتبہ مودی کی تصویر دکھائی گئی تھی، اب وہ روزانہ کتاب کھول کر اس میں موجود مودی کی تصویر کے سامنے مودی جی، مودی جی کہتی ہے ۔ ایکس پر صارفین نے اس بیان کو برین واشنگ اور خوشامد کی انتہا قرار دیا، جبکہ بعض نے سنیل شیٹی پر حکومت کو خوش کرنے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا۔