شوٹنگ کے دوران نہ رونے پر نعمان اعجاز نے تھپڑ مارا:رعید محمد

شوٹنگ کے دوران نہ رونے پر  نعمان اعجاز نے تھپڑ مارا:رعید محمد

کراچی (آئی این پی) اداکار رعید محمد عالم نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انہیں حقیقی تھپڑ مارا تھا تاکہ میں منظر کے مطابق جذبات کا اظہار کر سکوں۔

رعید محمد عالم نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا نعمان بھائی نے مجھ سے پوچھا، کیا تمہیں رونے میں مشکل ہو رہی ہے ؟ میں نے ہاں میں جواب دیا، جس پر انہوں نے اچانک مجھے زور سے تھپڑ مار دیا اور کہا اب بچہ اچھا روئے گا۔ میں نے ان سے کہا، نعمان بھائی، یہ تو بہت زور کا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں