ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال (این ایف ایل) کے سٹار کھلاڑی ٹریوس کیلسی نے نیویارک کے مشہور اور تاریخی ہال ’میڈیسن اسکوائر گارڈن‘ میں باقاعدہ شادی کر لی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ہائی پروفائل تقریب کو کافی حد تک نجی رکھنے کی کوشش کی گئی تھی، جس میں دونوں ستاروں کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور شوبز و کھیل کی دنیا سے تعلق رکھنے والے چند چیدہ چیدہ دوستوں نے شرکت کی۔شادی کی رسومات مکمل ہوتے ہی میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر نصب بڑی ڈیجیٹل سکرینوں پر دونوں کے ناموں کی مناسبت سے ‘‘JUST&T MARRIED’’ کا بورڈ آویزاں کر دیا گیا، جس پر وہاں موجود مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس یادگار موقع پر نیویارک کی مشہور ترین عمارت ‘ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ’ کو بھی نیلے رنگ کی روشنیوں سے منور کر کے جوڑے کو منفرد انداز میں مبارکباد پیش کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں