ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی تقریب میں شرکت، تصاویر وائرل

 ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی تقریب میں شرکت، تصاویر وائرل

لاس اینجلس (شوبزڈیسک )امریکی پاپ موسیقی کی سپر سٹار ٹیلر سوئفٹ اور معروف فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی شادی کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر ایک ساتھ دکھائی دیے ، جہاں ان کی موجودگی نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔

 دونوں کی تازہ تصاویر سامنے آتے ہی مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔رپورٹس کے مطابق یہ معروف جوڑا 10 جولائی کو ٹریوس کیلسی کے سابق ساتھی اور کنساس سٹی چیفس کے کھلاڑی جوجو اسمتھ شوسٹر اور فٹنس انفلوئنسر لورا کروک کی شادی کی تقریب میں شریک ہوا۔ ہنی مون سے واپسی کے فوراً بعد کسی عوامی تقریب میں ان کی یہ پہلی مشترکہ شرکت تھی، جسے مداحوں نے خاصی دلچسپی سے دیکھا۔ میڈیا کے مطابق شادی کے بعد ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے امریکا کے مشہور سیاحتی مقام ییلو سٹون کے ایک پرتعیش ریزورٹ میں اپنا ہنی مون گزارا، جہاں سے واپسی کے بعد انہوں نے اس شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں