جائیدادکا تنازع، رشتے داروں کی فائرنگ ،34سالہ شخص قتل

جائیدادکا تنازع، رشتے داروں کی فائرنگ ،34سالہ شخص قتل

چوہنگ کے دینہ ناتھ گاؤں میں عرفان اور قیوم نے 2ساتھیوں کیساتھ فائرنگ کی ملزم فرار ،مقتول عمران کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج ،گرفتار ی کیلئے چھاپے

لاہور (کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر مخالف رشتے داروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 34 سالہ شخص کو قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق چوہنگ کے دینہ ناتھ گاؤں میں ملزموں عرفان اور عبدالقیوم نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے 34 سالہ عمران کو موت کے گھاٹ اتارا اور فرار ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کئے گئے اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مقتول کی بہن عنبر کی مدعیت میں نامزد ملزموں عرفان، عبدالقیوم اور ان کے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں،جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں