بھارت:شادی میں مٹن کے وعدے پر چکن کھلانے پر تصادم

بھارت:شادی میں مٹن کے وعدے پر چکن کھلانے پر تصادم

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست بہار میں ایک شادی کی تقریب اس وقت ہنگامے میں بدل گئی جب دولہا والوں کا مٹن کے بجائے چکن پیش کیے جانے کا اعتراض دونوں خاندانوں کے درمیان شدید جھگڑے کا سبب بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد عبداللّٰہ عرف چاند کا نکاح جمعرات کو دوپہر تقریباً 3 بجے پُرامن ماحول میں انجام پایا تاہم نکاح کے بعد جب باراتیوں کو کھانا پیش کیا گیا تو دولہا کی جانب سے ایک فریق نے دعویٰ کیا کہ انہیں مٹن کھلانے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن دسترخوان پر چکن پیش کیا گیا ہے ۔اس معاملے پر پہلے تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی اور پھر پُرتشدد تصادم میں تبدیل ہو گئی۔ دلہن والے بعض افراد نے باراتیوں پر لاٹھیوں، لاتوں اور مکوں سے حملہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال پر قابو پایا اور12زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں