بڑے سنگِ میل عبور ، ملک ترقی کے دور میں داخل :احسن اقبال

 بڑے سنگِ میل عبور ، ملک ترقی کے دور میں داخل :احسن اقبال

آپریشن بنیان مرصوص سے قومی اور بین الاقوامی اعتماد مزید مضبوط ہوا،وفاقی وزیر

ہیوسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے 2035 تک ملکی معیشت کو ایک کھرب ڈالر تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحالی، قومی استحکام اور حالیہ سفارتی کامیابیوں کے تین بڑے سنگِ میل عبور کرلیے ، پاکستان اب  ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے ۔ ہیوسٹن کی رائس یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا آپریشن بنیان مرصوص بصیرت،قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کا بھرپور مظاہرہ تھا۔ اس سے پاکستان پر بین الاقوامی اعتماد مزید مضبوط ہوا۔ وفاقی وزیر نے ایران امریکا تنازع میں پاکستان کے ثالثی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا پاکستان کشیدگی کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے ۔ معاشی پروگرام "اڑان پاکستان" قومی تعمیرِ نو کا جامع مشن ہے ۔ دیرپا ترقی کیلئے مسلسل اصلاحات اور طویل مدتی قومی تبدیلی ناگزیر ہے۔ 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں