امریکی خاتون کا تنہا بحر الکاہل عبور کرنے کا تاریخی کارنامہ
نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی خاتون کیلسی فینڈلر نے تنہا بحر الکاہل عبور کرنے کا تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیلسی فینڈلر کیلیفورنیا سے ہوائی تک کا 2 ہزار 400 میل کا سفر بغیر کسی مدد کے طے کرنے والی پہلی امریکی خاتون بن گئیں۔ امریکی خاتون نے 21 مئی 2026ء کو ‘لیلی (Lily)’ نامی 21 فٹ لمبی کشتی میں کیلیفورنیا کے علاقے مونٹیری سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور 3 جولائی 2026ء کی رات ہوائی کے ساحل پر پہنچیں۔ کیلسی فینڈلر نے یہ کٹھن سفر محض 43 دن، 17 گھنٹے اور 55 منٹ میں مکمل کیا۔ خاتون نے ناصرف خواتین کا سابقہ 86 دن کا ریکارڈ توڑا، بلکہ مردوں کا 52 دن کا تیز ترین ریکارڈ بھی توڑ کر سب سے کم وقت میں بحر الکاہل عبور کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے ۔