12وارداتیں، نولکھاودیگر علاقوں میں 8شہری لُٹ گئے

12وارداتیں، نولکھاودیگر علاقوں میں 8شہری لُٹ گئے

منور 3لاکھ 85ہزار ، شبیر 3لاکھ 60ہزار ،اسحاق 3لاکھ نقدی سے محروم ڈیفنس ، ریس کورس ، اقبال ٹاؤن ، ملت پارک سے 4موٹرسائیکل چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی12 وارداتیں،ڈاکوؤں نے 8شہریوں سے 17لاکھ33ہزار روپے نقدی اور موبائل فونز چھین لئے ،4موٹر سائیکلیں بھی چوری ہو گئیں۔ ڈاکوؤں نے غازی آباد میں منور سے 3لاکھ 85ہزار روپے اور موبا ئل فون،نواب ٹاؤن میں شبیر سے 3لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن راوی میں ایوب سے 3لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں ریاض سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،مناواں میں اسحاق سے 3لاکھ روپے اورموبائل فون ،نشتر کالونی میں نواز سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون،  شاہدرہ کے علاقے میں رحمت سے 12 ہزار روپے اور موبائل فون ،گارڈن ٹاؤن میں احسن سے 6 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف ڈیفنس سے امداد، ریس کورس سے فہیم، اقبال ٹاؤن سے افضل اور ملت پارک سے دانش کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں