متنازع بیان مہنگا پڑ گیا،معاذ صفدر کیخلاف مقدمہ درج

 متنازع بیان مہنگا پڑ گیا،معاذ صفدر کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(شوبزڈیسک ) پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر اپنے ایک بیان کے بعد شدید تنقید کی زد میں آچکے ہیں اور ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں غیر حساس اور مذہبی جذبات مجروح کرنے والا انسان قرار دیا۔اس کے علاوہ، بیرسٹر عامر خوصہ نے معاذ صفدر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یوٹیوبر کے ریمارکس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ، لہٰذا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔معاذ صفدر نے ایک ویڈیو پیغام میں اس تنازع پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔اگر میری باتوں سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...