ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں ،قومی ٹیم کا ویسٹ انڈیزمیں بھرپوریریکٹس سیشن

ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں ،قومی ٹیم کا  ویسٹ انڈیزمیں بھرپوریریکٹس سیشن

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیسٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں واقع کوئینز پارک کرکٹ کلب میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق تربیتی سیشن کے دوران قومی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بالنگ کی نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا ۔

ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی زیرِ نگرانی بیٹرز نے بیٹنگ سیشن کے دوران اپنی تکنیکی خامیوں پر کام کیا اور مختلف صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں کیں۔ دوسری جانب بالنگ کوچ عمر گل نے بالرز کو ہدف پر مبنی بالنگ مشقیں کروائیں تاکہ وہ اپنی لائن، لینتھ اور درستگی میں مزید بہتری لا سکیں۔نیٹ سیشن سے قبل قومی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا، جہاں کیچنگ، گرانڈ فیلڈنگ اور پھرتی بڑھانے سے متعلق مختلف مشقیں کرائی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...