ارلنگ ہالینڈ نے ٹام ہالینڈ کی’ڈنر ڈیٹ‘ کی پیشکش قبول کر لی
لاہور (شوبز ڈیسک) ناروے کے سٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ کی ‘ڈنر ڈیٹ’ کی پیشکش آخرکار قبول کر لی ہے۔
ورلڈ کپ میں مصروف ناروے کے مشہور فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے کئی دن بعد ٹام ہالینڈ کے انسٹاگرام پر وائرل ہونے والے انٹرویو کا جواب دیا ہے ،ارلنگ ہالینڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹام ہولینڈ کی ‘ڈنر ڈیٹ’ کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے لکھا کہ، ‘‘جواب دینے میں تھوڑی دیر ہو گئی، اب بس آپ ڈنر کی جگہ بتا دیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ‘دی ٹونائٹ شو’ میں ٹام نے یہ انکشاف کیا تھا کہ فٹبالر نے انسٹاگرام پر بھیجا گیا ان کا پیغام نظر انداز کر دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments