دبئی: پاکستانی خاتون نے لاٹری میں 10 لاکھ ڈالرز جیت لیے
دبئی (نیٹ نیوز)دبئی میں مقیم پاکستانی خاتون نے اپنی زندگی کی پہلی دبئی ڈیوٹی فری ملینیئم ملینیئر ٹکٹ پر 10 لاکھ امریکی ڈالرز (1 ملین ڈالرز) کا انعام جیت لیا۔
اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ ہیرا نیر نامی خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے دبئی ڈیوٹی فری کی اس اسکیم کے بارے میں اپنے ایک ساتھی سے دفتر میں ہونے والی گفتگو کے دوران معلوم ہوا۔ میرے ساتھی نے بتایا کہ اس لاٹری میں جیتنے کے امکانات کافی ہیں، میں نے اس سے پہلے کبھی اس پروموشن کے بارے میں نہیں سنا تھا، اس لیے ویب سائٹ دیکھی اور صرف ایک ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا۔ جب سسٹم نے مجھے 1387 نمبر کا ٹکٹ جاری کیا تو مجھے یہ نمبر فوراً پسند آ گیا، چند روز بعد دفتر میں بیٹھے ہوئے جب سوشل میڈیا پر قرعہ اندازی براہِ راست دیکھی، تو جیتنے والے ٹکٹ کا نمبر 1387 سن کر میں حیران رہ گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments