ایک ماہ میں ڈرائیونگ کے6جرمانے ہو چکے :صنم جنگ

ایک ماہ میں ڈرائیونگ کے6جرمانے ہو چکے :صنم جنگ

لاہور(شوبزڈیسک) معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان آئے ہوئے 1 ماہ ہو گیا ہے اس دوران مجھ پر 6 بار ڈرائیونگ کا جرمانہ لگ چکا ہے اور ایسی چیزوں پر بھی جرمانہ ہوا جو میں نے کی ہی نہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کراچی میں ای چلان کے نظام کے نافذ ہو جانے کی وجہ سے در پیش مشکلات کا بتایا ہے کہ 1 مہینے میں مجھ پر 6 جرمانے ہونے پر میرے ابو بہت غصے میں ہیں۔ پہلی بار جو جرمانہ ہوا، وہ فون پر بات کرنے پر ہوا جو کہ میری غلطی تھی، میں فون پر بات کر رہی تھی تو سمجھ آتی ہے کہ جرمانہ بنتا تھا لیکن اس کے بعد مجھ پر ایسی چیزوں کے بھی جرمانے ہو رہے ہیں جو میں نے کی ہی نہیں جیسے کہ سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر بھی جرمانہ ہوا۔ میں سیٹ بیلٹ ہمیشہ پہن کر رکھتی ہوں کیونکہ پاکستان سے باہر رہنے کی وجہ سے یہ میری عادت بنی ہوئی ہے ، میں سیٹ بیلٹ پہننے کے بعد ہی گاڑی چلانا اسٹارٹ کرتی ہوں۔ اب مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ کیا سین ہے کہ جو کام آپ نے نہیں کیا اس پر بھی جرمانہ ہو رہا ہے اور مجھے گھر پر ڈانٹ الگ پڑ رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...