اسٹاک ایکسچینج ،مندی،74فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج ،مندی،74فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

2320پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100انڈیکس 175802 پر بند

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کا اختتام مندی کے ساتھ ہوا۔ مندی کے سبب 74 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 2کھرب 49ارب روپے ڈوب گئے ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 570پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی ۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 2320 پوائنٹس کی کمی سے 175802 پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 665پوائنٹس کی کمی سے 52497 پوائنٹس،آل شیئرز انڈیکس 1352 پوائنٹس کی کمی سے 106568 پوائنٹس اورکے ایم آئی 30 انڈیکس 3422 پوائنٹس کی کمی سے 247323 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم15.73فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز62کروڑ 10لاکھ 24ہزار 167 حصص کے سودے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...