جے ایس بینک نے ایشین بینکنگ ایوارڈز میں 3 اعزازات اپنے نام کر لیے
کراچی(بزنس ڈیسک)جے ایس بینک کوایشین بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈز 2026 میں تین باوقار اعزازات سے نوازا گیا ہے ۔ یہ خطے میں اس طرح کے ایوارڈز دینے والے اہم ترین پروگراموں میں سے ایک ہے جو ریٹیل، ہول سیل، کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ میں بہترین کارکردگی کو سراہتا ہے ۔۔۔
جے ایس بینک کو ایس ایم ای بینک آف دی ایئر پاکستان، پرائیویٹ بینک آف دی ایئر پاکستان اور پاکستان ڈومیسٹک اے آئی انیشی ایٹو آف دی ایئرکے اعزازات سے نوازا گیا۔ایس ایم ای بینک آف دی ایئر کا اعزاز، جدید ڈیجیٹل فنانسنگ سلوشنز کے ذریعے پاکستان کے ایس ایم ای ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے جے ایس بینک کے عزم کا اعتراف ہے ۔بینک نے انڈسٹری میں سب سے زیادہ ایس ایم ای ٹو ٹوٹل ایڈوانسزریشوز میں سے ایک قائم کیا ہے جس میں پورٹ فولیو کی مضبوط ترقی کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات کو یکجا کیا ہے جن میں صارفین کو اَوّلیت دی گئی ہے ۔ جے ایس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر باصر شمسی نے کہا کہ ایشین بینکنگ اینڈ فنانس کی جانب ان اعزازات کا حصول ہماری مسلسل محنت اور عزم کا اعتراف ہے ۔ یہ ایوارڈز کسٹمرز کیلئے بامعنی اوراہمیت پیدا کرنے والے جدید اور کسٹمر دوست بینکنگ سلوشنز تیار کرنے کے حوالے سے ہمارے مسلسل عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments