بینک صارفین اور نجی شعبے کے قرضوں میں نمایاں اضافہ

بینک صارفین اور نجی شعبے کے قرضوں میں نمایاں اضافہ

جون میں آٹو فنانسنگ کا حجم بڑھ کر 381 ارب 69 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا ہاؤسنگ فنانسنگ میں سالانہ 29 فیصد اضافہ،پرسنل فنانسنگ 282ارب رہی

کراچی(بزنس رپورٹر)جون 2026 کے دوران بینکوں کی جانب سے صارفین اور نجی شعبے کو فراہم کیے جانے والے قرضوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آٹو فنانسنگ، ہاؤسنگ فنانسنگ، پرسنل لون اور مختلف پیداواری شعبوں کیلئے قرضوں میں سالانہ بنیادوں پر دو ہندسوں میں اضافہ ملکی معاشی سرگرمیوں اور بینکاری شعبے میں قرضوں کی بڑھتی ہوئی طلب کی عکاسی کرتا ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2026 میں آٹو فنانسنگ کا مجموعی حجم بڑھ کر 381 ارب 69 کروڑ روپے تک پہنچ گیا جو مئی 2026 کے مقابلے میں 3.4 فیصد زیادہ ہے ،اسی طرح ہاؤسنگ فنانسنگ میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ جون 2026 میں گھروں کی تعمیر اور خریداری کیلئے بینکوں سے حاصل کیے گئے قرضوں کا حجم بڑھ کر267 ارب 9 کروڑ روپے ہو گیاجبکہ مئی 2026 میں یہ حجم 251 ارب 14 کروڑ روپے تھا۔ اس طرح ہاؤسنگ فنانسنگ میں ایک ماہ کے دوران 6.35 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پرسنل فنانسنگ بھی بڑھتی رہی، جون 2026 میں ذاتی ضروریات کے لیے حاصل کیے گئے قرضوں کا حجم 282 ارب 89 کروڑ روپے تک پہنچ گیا جس میں ماہانہ بنیاد پر 2.84 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 7.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...