برطانیہ: نوجوانوں کیلئے رات کے وقت سوشل میڈیا پر پابندی
لندن (نیٹ نیوز)برطانیہ میں کم عمر نوجوانوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کیلئے حکومت نے نئے اقدامات تجویز کر د یئے ہیں۔۔۔
جن کے تحت 16 اور 17 سال کی عمر کے صارفین کیلئے رات کے اوقات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی محدود کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ تاہم صارفین کو یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ اکاؤنٹ کی سیٹنگز تبدیل کرکے اس پابندی سے باہر نکل سکیں۔مجوزہ منصوبے کے مطابق انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت مختلف سوشل میڈیا ایپس رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک 16 اور 17 سال کے صارفین کیلئے ڈیفالٹ طور پر غیر فعال رہیں گی۔ اس کیساتھ حکومت ایسے فیچرز کو بھی بند کرنا چاہتی ہے جو صارفین کو طویل وقت تک آن لائن رکھ سکتے ہیں، جن میں آٹو پلے اور لامحدود سکرول جیسی خصوصیات شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments