دبلا پتلا جسم زیادہ کولیسٹرول سے بچاؤ کی ضمانت نہیں

دبلا پتلا جسم زیادہ کولیسٹرول سے بچاؤ کی ضمانت نہیں

لاہور(نیٹ نیوز) برطانیہ کی ماہر امراضِ قلب نے خبردار کیا ہے کہ صرف دبلا پتلا یا بظاہر صحت مند نظر آنا اس بات کی ضمانت نہیں کہ کسی شخص کے خون میں کولیسٹرول کی سطح معمول کے مطابق ہو۔

 ان کے مطابق یہ غلط فہمی عام ہے کہ بلند کولیسٹرول صرف موٹاپے ، بڑھتی عمر یا غیر صحت بخش خوراک استعمال کرنے والوں کو متاثر کرتا ہے ، حالانکہ حقیقت اس سے مختلف ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ کولیسٹرول عموماً برسوں تک کسی نمایاں علامت کے بغیر جسم میں موجود رہ سکتا ہے ، اسی لیے اسے ایک ‘‘خاموش خطرہ’’ بھی کہا جاتا ہے ۔ اگر بروقت تشخیص نہ ہو تو یہی کیفیت دل کے دورے ، فالج اور خون کی شریانوں سے متعلق دیگر سنگین بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتی ہے ، خواہ متاثرہ شخص ظاہری طور پر مکمل صحت مند ہی کیوں نہ دکھائی دیتا ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...