امریکا :طالبعلم کی کارکردگی ، جی پی اے پیمائشی نظام کی تبدیلی پر غور

امریکا :طالبعلم کی کارکردگی ، جی پی اے پیمائشی نظام کی تبدیلی پر غور

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا میں طالب علم کے ریکارڈ 11.99 جی پی اے حاصل کرنے کے بعد گریڈ پوائنٹ ایوریج کا نظام تبدیل کیا جا رہا ہے۔

اسٹین برینر ہائی سکول سے ویلڈیکٹورین کی حیثیت سے گریجویٹ ہونے والے ویبھاو بھاسکر نے 11.99 جی پی اے حاصل کی۔ اس طرح انہوں نے 11.84 جی پی اے کا ریاستی ریکارڈ توڑ دیا، جو 2022 میں گیتھر ہائی سکول کے گریجویٹ ڈیلن مزارڈ نے قائم کیا تھا۔ویبھاو بھاسکر اتنی بھاری جی پی اے حاصل کرنے میں اس لیے کامیاب رہے کیونکہ ہِلزبرو کاؤنٹی کی پالیسی کے تحت ایڈوانسڈ پلیسمنٹ اور ڈوئل انرولمنٹ کورسز کے لیے معمول کے 4.0 اسکور سے زیادہ اضافی پوائنٹس دیے جاتے تھے ۔ ویبھاو بھاسکر نے کہا کہ جب انہوں نے یہ ذہن بنا لیا کہ انہیں سب سے اوپر رہنا ہے ، تو انہوں نے ہر موقع سے فائدہ اٹھایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...